پیپلزپارٹی کا عمران خان کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان
عمران خان نے اپنے بیان سے دستبردار ہوں ورنہ کرمنل کورٹ جائیں گے، رہنما پی پی
پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق صدر اور شریک چیئرمین آصف زرداری سے متعلق بیان پر عمران خان کو رات تک معافی کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی چیئرمین اپنے بیان سے دستبردار نہ ہوئے تو انہیں قانونی نوٹس بھیجا جائے گا۔
پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر، قمر زمان کائرہ اور نیئر بخاری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے سیاسی سوچ اور سیاسی کردار کے حوالے سے مرچکا ہے، عمران خان ڈپریشن کا شکار ہے اسی باعث وہ اداروں پر الزامات لگا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کے بیان کے بعد زرداری یا مجھ پر حملہ ہوا تو حساب لیا جائے گا، بلاول بھٹو
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان سے مطالبہ کریں گے کہ وہ اپنے بیان سے دستبردار ہوں ورنہ الزامات ثابت کریں، اور اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو سول اور کرمنل کورٹ میں مقدمہ درج کرے گی۔