
پاکستانی فنکارہ انوشے اشرف نے انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں شاہ رخ خان کی دل کھول کر تعریفیں کی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ اگرچہ بہت سے لوگ ان کو پسند نہیں کرتے اور بطور پاکستانی ہمیں بالی وڈ کو پروموٹ نہیں کرنا چاہئے لیکن میرے لئے شاہ رخ خان ایک یونیورسل سپر اسٹار ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ بطور فنکار ہم لوگوں کو سرحدوں سے بالاتر ہوکر ملاتے ہیں۔
ثمینہ پیرزادہ نے ٹویٹر پر شاہ رخ کو فلم کی کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ محبت کے ساتھ نفرت سے جیت رہے ہیں۔
Bravo SRK and congratulations on winning love over hate
- Samina Peerzada (@SaminaSays) January 27, 2023
شان شاہد نے 'پٹھان' کی کامیابی پر مبارکباد تو نہیں دی لیکن معنی خیز ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ شاہ رخ خان کو انڈیا کے مسلمانوں کی مدد کرنی چاہئے اور وہ ایک پٹھان کا انتظار کررہے ہیں۔
The Muslims of india wait for the Pathan ..with #power comes #responsability you are more popular than moodi ...India needs a new pm . A secular pm Let the real hero come out .. the #secular india waits ...
- Shaan Shahid (@mshaanshahid) January 24, 2023
واضح رہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم 'پٹھان' نے صرف تین دن میں پوری دنیا سے 313 کروڑ بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔