مشرف سے نوازشریف کی ذاتی رنجش ہے احمد رضا قصوری

سابق صدرکے خلاف عدالتی کارروائی وزیر اعظم کے ایما پر ہو رہی ہے، رہنما اے پی ایم ایل

وطن واپس نہ آنے کی شرط پر جانے کی اجازت دی جارہی تھی جو مشرف نے مسترد کردی فوٹو: فائل

آل پاکستان مسلم لیگ ( اے پی ایم ایل) کے چیف کوآرڈینیٹر احمد رضاقصوری نے کہاہے کہ موجودہ حکومت پرویز مشرف کے معاملے میں بوکھلاہٹ کاشکارہے۔


مشرف کے خلاف عدالتی کارروائی محض ذاتی رنجش کا نتیجہ ہے جو کہ وزیر اعظم نواز شریف کے ایما پر کی جارہی ہے۔ پیر کو یہاں ایک تقریب میں بذریعہ ٹیلیفون میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے مشرف کو ڈیل کی آفرہوئی تھی جسے انھوں نے ٹھکرادیا، ڈیل کے تحت مشرف کووطن واپس نہ آنے کی شرط پربیماروالدہ کی عیادت کیلیے جانے کی اجازت دی جارہی تھی لیکن مشرف نے وطن واپس نہ آنے کی شرط مستردکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ان کی سرزمین ہے جس کی خدمت کے لیے انھوں نے اپنی ساری زندگی وقف کر دی، وہ یہاں جان تو دے سکتے ہیں مگر ملک سے غداری نہیں کر سکتے۔
Load Next Story