پیٹرولیم نرخوں میں ممکنہ اضافے پر پمپس اچانک بند عوام رُل گئے

لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، خانیوال اور ساہیوال میں بھی پیٹرول نایاب ہوگیا


فوٹو: فائل

پٹرولیم مصنوعات میں ممکنہ اضافے کی اطلاعات پر راولپنڈی اور لاہور میں مالکان نے متعدد پٹرول پمپس کو بند کردیا گیا، جس کی وجہ سے شہریوں کو پیٹرول کے حصول میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

راولپنڈی شہر کی اہم شاہراہوں مری روڈ، مال روڈ، ائیرپورٹ پر متعدد پٹرول پمپس کو مالکان نے بند کردیا ہے، جبکہ پٹرول کی تلاش میں شہری مارے مارے پھر رہے ہیں، بند پمپس پر موجود عملے نے بتایا کہ پٹرول کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کو دیکھتے ہوئے پٹرول پمپس کو مالکان نے بند کیا ہے۔

ادھر پٹرول کی تلاش میں پھرنے والے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے موقع پرست پٹرول پمپس مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

مزید پڑھیں: اوگرا نے پیٹرول مہنگا کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا

دوسری جانب لاہور شہر میں پمپ بند ہونے کی وجہ سے شہری پریشان ہیں جبکہ جو پیٹرول پمپ کھلے ہیں وہاں مالکان نے پمپ کھولے ہوئے ہیں وہ دو ہزار روپے سے زائد کا پیٹرول فراہم نہیں کررہے۔ بعض پیڑول مالکان نے سپلائی یاریٹ بڑھنے کے پیش نظر پمپ بند کردیئے۔

پیٹرول کم دینے پر پمپ انتطامیہ اور گاہکوں کے درمیان تکرار ہوئی جبکہ اس تمام تر صورتحال یے باوجود ضلعی انتظامیہ لاہور خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات نظر نہیں آرہے جبکہ شہری پمپوں پر پیٹرول کے حصول کے لیے دھکے کھارہے ہیں۔

دوسری جانب گوجرانوالہ، شیخوپورہ، خانیوال اور ساہیوال میں بھی پیٹرول نایاب ہوگیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کہنا ہے کہ عوام کیلیے ہر چیز کا حصول مشکل ہوگیا ہے، پیٹرول مہنگا ہونے کے باوجود ہمیں مل نہیں رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں