پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کا ’نشے کی حالت‘ میں طالب علم پر مبینہ تشدد مقدمہ درج

پولیس نے حبس بے جا میں رکھنے اور چوری کی دفعات کے تحت پروفیسر سمیت تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔


نعمان شیخ January 29, 2023
فوٹو فائل

پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر نے نشے کی حالت میں طالب علم پر تشدد کیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

پنجاب یونیورسٹی میں استاد اور طالب علم کے درمیان جھگڑے کا معاملے پر پولیس نے پروفیسر منور صابر کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔

ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ڈاکٹر منور صابر نے نشہ کی حالت میں دو لوگوں کے ساتھ ملکر طلبا کو تشدد کا نشانہ بنایا اور تشدد کے دوران نقدی اور دیگر سامان بھی نکال لیا گیا۔

پولیس نے حبس بے جا میں رکھنے اور چوری کی دفعات کے تحت پروفیسر سمیت تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی کے چانسلر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو تین روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل وائس چانسلر کے دفتر کے باہر طلبا تنظیم اور سیکیورٹی اسٹاف کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد صورت حال کشیدہ ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں