کوئٹہ میں بارش اور برفباری کے بعد موسم سرد زیارت میں منفی 3 ڈگری ریکارڈ
کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر آگیا، آئندہ چند روز سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے
بلوچستان کے دارالحکومت میں ہلکی بارش اور برفبای کے بعد موسم سرد ہوگیا تاہم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر آگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ اور مستونگ میں ہفتے کے روز ہلکی بارش اور برفباری ہوئی جس کے باعث موسم سرد ہوگیا۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ درجہ حرارت زیارت میں منفی 3، قلات میں درجہ حرارت0 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ علاوہ ازیں پاک افغان سرحدی علاقہ برابچہ میں ہلکی برف باری ہوئی جبکہ دالبندین اور گرد و نواح میں ہلکی بارش ہوئی۔
پی ڈی ایم اے اور ریسکیو ٹیمیں برف ہٹانے اور ٹریفک کی آمدورفت کو یقینی بنانے کیلیے سڑکوں پر موجود ہیں۔