جنوبی افریقہ نے ورلڈکپ میں براہ راست رسائی کا امکان روشن کرلیا

سپر لیگ پوزیشن میں نمایاں بہتری،نیوزی لینڈ سرفہرست،پاکستان نمبر3

سپر لیگ پوزیشن میں نمایاں بہتری،نیوزی لینڈ سرفہرست،پاکستان نمبر3۔ فوٹو: گیٹی امیجز

جنوبی افریقہ نے ورلڈکپ میں براہ راست رسائی کا امکان روشن کرلیا۔

جنوبی افریقہ نے انگلینڈ سے ہوم سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں کامیابی کی بدولت آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ میں نمایاں بہتری پالی۔


ٹیم سردست 17 میچز میں 6 فتوحات کے ساتھ 69 پوائنٹس جوڑ کر دسویں نمبر پر ہے، سیریز کے باقی میچز میں کامیابی سے وہ براہ راست جگہ پانیوالی ٹاپ 8 سائیڈز میں شامل ہوجائے گی۔

نیوزی لینڈ سرفہرست اور پاکستان کا نمبر تیسرا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کیخلاف ہوم سیریز کے پہلے ون ڈے میں ساؤتھ افریقہ نے 27 رنز سے شکست دی، سیریز کا دوسرا ون ڈے آج بروز 29 جنوری اور تیسرا میچ ایک فروری کو کھیلا جائے گا۔

Load Next Story