طالبان اپنے مطالبات کی منظوری کیلیے مذاکرات چاہتے ہیں اعتزاز احسن

مذاکرات کی کا میابی کی توقع نہیں ،طالبان بھی غیرعسکری قیدیوں کو فوری رہا کریں ،اپوزیشن لیڈر

انتخابی دھاندلیوں کی شفاف تحقیقات سے ن لیگ کی کامیابی کا پول کھل جا ئیگا، میڈیاسے گفتگو فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے رہنمااورسینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹرچوہدری اعتزازاحسن نے کہاہے کہ طالبان اپنے مطالبات کے منظوری کے تحت مذاکرات کر نا چاہتے ہیں ۔


جس کی وجہ سے مذاکرات کی کا میابی کی توقع نہیں،طالبان بھی فوری طور غیر عسکری قیدیوں کورہا کر یں،عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی شفاف انکوائری ہو جائے تو ن لیگ کی حکو مت کا بھی پول کھل جا ئے گا،لاہور کے حلقہ این اے 124کے ووٹوں میں صرف ایک بیگ کوچیک کیا گیا ہے ۔

جس میں مہریں ہی موجود نہیں اورپورے حلقے کی جانچ پڑتال کا عمل 2ہفتے میں مکمل ہوگا۔ لاہورمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اعتزازاحسن نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی پہلے دن سے مذاکرات کی حمایت کرتی ہے مگرہمارے ان مذاکرات کے حوالے سے پہلے سے بھی تحفظات تھے آج بھی ہیں اورہمیں ان مذاکرات سے کوئی توقع نہیں ہے۔ انھوں نے کہاکہ طالبان ملک میں اپنی مر ضی کی شریعت چاہتے ہیں۔
Load Next Story