
اداکارہ نے ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ میں اپنے ملک سے محبت کرتی ہوں، اپنی شناخت سے پیار بھی کرتی ہوں اور اپنے ملک کے لوگوں سے پیار بھی کرتی ہوں لیکن گھر میں جب گیس، بجلی، پیٹرول کی قلت ہو اور متبادل سسٹم بیٹھ رہا ہو تو ایسے۔۔ میں ترانہ گانا تھوڑا مشکل ہوجاتا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ کے ردعمل کے ساتھ ہی نئی بحث چھڑ گئی، کچھ صارفین نے اُشنا کی بات سے اتفاق کیا جبکہ کچھ نے کہا کہ مشکل وقت ہی میں ملک کو ہماری زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔
https://twitter.com/ushnashah/status/1619223808526917632

تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔