غیرجانبدارانہ صحافت کیلیے سب کوکرداراداکرنا ہوگا مائیکل ڈوڈمین

امریکی قونصل جنرل کا وفاقی جامعہ اردوکے تحت سندھی میڈیا کانفرنس سے خطاب، گفتگو


Staff Reporter April 08, 2014
میڈیا دفاتر، رضا رومی اوردیگر صحافیوں پرحملوں کی مذمت، ملک میں آزاد میڈیا کی خواہش .فوٹو: اے پی پی/فائل

امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین نے کہاہے کہ غیرجانبدارانہ صحافت کیلیے سب کوکرداراداکرنا ہوگا۔

سندھی ذرائع ابلاغ پاکستان اوربھارت میں کافی مقبول ہیں،کراچی صحافت کا مرکز ہے، کراچی سے ذرائع ابلاغ نے امن وامان اورجمہوریت کی مضبوطی کے لیے مثبت کردار ادا کیا۔ذرائع ابلاغ کے اداروں،رضارومی اور دیگر صحافیوں پر حملے قابل مذمت ہیں۔ امریکا تمام صحافیوں کے قتل کی مذمت کرتا ہے اور پاکستان میں آزاد صحافت کا خواہش مند ہے۔ وہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے تحت منعقدہ سندھی میڈیا کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پردیگرمقررین نے کہاکہ سندھی ذرائع ابلاغ ہر عہد میں ظلم، ناانصافی،جہالت اورآمریت کے خلاف عوامی طاقت اور آواز بن کر ابھرا ہے سماجی ترقی اور روشن خیالی اور جمہوریت کے لیے آزادذرائع ابلاغ وقت کی ضرورت ہے۔

وفاقی جامعہ اردو شعبہ ابلاغ عامہ کے تحت'' سندھی ذرائع ابلاغ: اہمیت مواقع اور مسائل'' کے عنوان پر مقامی ہوٹل میں منعقدہ پانچویں عالمی سندھی میڈیا کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین کے علاوہ سابق وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی پروفیسر مظہرالحق صدیقی، رئیس کلیہ فنون جامعہ اردو ڈاکٹر ناہید ابرار، شعبہ ابلاغ عامہ کی پروفیسر ڈاکٹر سیمی نغمانہ اور شعبہ ابلاغ عامہ کے صدر ڈاکٹر پروفیسر توصیف احمد خان نے خطاب کیا۔کانفرنس کا انعقاد امریکی قونصل خانے کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈ مین نے مزیدکہا ہے کہ سندھی ذرائع ابلاغ کی اہمیت کو کسی طرح کم نہیں کیا جا سکتا جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ذرائع ابلاغ کا کردار اہم ہے ۔انھوں نے کہا کہ مستقبل کے صحافیوں کوتحفظ کی یقین دہانی ضروری ہے۔کانفرنس کے مجموعی طور پر 5 سیشنزمنعقد کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں