اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں 63 شدت کا زلزلہ
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی گہرائی 150 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی
وفاقی دارالحکومت اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، ٹیکسلا سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے کئی سیکنڈ تک محسوس کیے گئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 150 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا جس کے جھٹکے ایران اور افغانستان میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ فی الحال، کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔