ٹی20 میں بھارتی پیسر نے ایک اور منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

کیویز کیخلاف پہلے ٹی20 میں 27 رنز کھا لیے


ویب ڈیسک January 29, 2023
کیویز کیخلاف پہلے ٹی20 میں 27 رنز کھا لیے (فوٹو: ٹوئٹر)

ٹی20 کرکٹ کی تاریخ کا سب سے مہنگا اوور کرانے والے بھارتی کرکٹر کا منفی ریکارڈ ارشدیپ سنگھ کے نام ہوگیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف رانچی میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں کیویز کی اننگز کے آخری اوور میں ارشدیپ سنگھ نے نو بال کے ساتھ اسٹارٹ لیا جس کے بعد انہیں لگاتار تین چھکے پڑے اور ساتھ ایک چوکا بھی لگا اور یوں بھارت ییسر کے اس اوور میں کیویز نے 27 رنز بٹور لیے۔

19 ویں اوور میں مار نوبال اور غیر ذمہ دارانہ بولنگ کے باعث پیسر کو سابق کرکٹرز سنجے بنگر اور محمد کیف نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی20 کے ایک اوور میں انھوں نے 3 جبکہ میچ میں مجموعی طور پر 4 نوبالز کی تھیں۔

https://twitter.com/shanakram143/status/1619193675564879872

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں