
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کٹ ڈیزائن کررہے ہیں۔
عاطف رانا کا کہنا ہے کہ جیسے شاہین وکٹیں گراتے ہیں ان کا کٹ ڈیزائن بھی سب کے ہوش اڑا دے گا، امید ہے تمام فینز کو کٹ کا یہ نیا ڈیزائن خوب پسند آئے گا۔
مزید پڑھیں: شاہین آفریدی اور بابراعظم ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے
قبل ازیں لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی کی انجری سے نجات پانے کے بعد بولنگ کرنے کی ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں وہ بابراعظم کے خلاف برق رفتار گیندیں کرواتے نظر آرہے تھے۔
🚨 Kit Update 🚨
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) January 29, 2023
Designer revealed 🔊#sochnabemanahai #HBLPSL8 pic.twitter.com/uqrRXRW3KR
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔