آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد زخمی

زخمیوں فوری ریسکیو کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال آٹھ مقام منتقل کر دیا گیا، پولیس ذرائع


ویب ڈیسک January 29, 2023

آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے مسافر بردار گاڑی بھاری برف تلے دب گئی جب کہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق برفانی تودہ گرنے کا واقعہ آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے جاگراں روڈ پر پیش آیا، حادثے کے دوران لینڈ کروزر گاڑی بھاری برف کے نیچے دب گئی۔

پولیس ذرائع کہنا ہے کہ لینڈ کروزر ایف ڈبلیو او کے ساتھ کام کررہی تھی، جس میں سوار ڈرائیور مصدق کے علاوہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق برفانی تودہ گرنے سے زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ریسکیو کرکے ڈی ایچ کیو اسپتال آٹھ مقام منتقل کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں