متحدہ عرب امارات میں 3 دن بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا

متحدہ عرب امارات میں پہاڑی علاقے میں تالاب جم گئے


ویب ڈیسک January 29, 2023
31جنوری کو متحدہ عرب امارات میں موسم سرد ترین ہونے کا امکان ہے، فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات میں تین دن سے ہونے والی مسلسل بارشوں کے بعد درجہ حرارت کم ترین سطح پر آگیا جب کہ کچھ علاقوں میں منفی بھی ریکارڈ کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کی نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق رواں موسم سرما میں درجہ حرارت پہلی بار کم ترین سطح پر آ گیا کئی علاقوں میں یہ 1.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں درجہ حرارت نکتہ انجماد کو چھو گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ایک پہاڑی علاقے کے تالاب کو جما ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ شارجہ کے اس تالاب کو دیکھنے کے لیے سیاح بڑی تعداد میں پہنچ گئے۔

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں نثار احمد کونالور نے لکھا کہ پہاڑی سڑک پر 8.5 کلومیٹر کا سفر کرتے ہوئے ایک جمے ہوئے تالاب پر پہنچے ہیں۔ ساتھ میں اہل خانہ بھی ہے اور ہم نے بمشکل چائے بنائی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ابوظہبی کے ایک صحرا کو سفید چادر نے ڈھانپ لیا تھا جب کہ شہروں میں مسلسل تین دن سے بارش ہو رہی ہے۔ 118 ملی میٹر بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے پیشن گوئی کی ہے کہ آج صبح موسم صاف ہوگیا۔ اگلے پانچ دنوں تک بارش کا امکان نہیں تاہم موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا البتہ 31 جنوری کو درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں