ملک میں جاری معاشی بحران نے شوبز فنکاروں کو بھی پریشان کردیا

کرنسی کی قدر گررہی ہے اور عام آدمی کیلئے ضروریات زندگی کا حصول ممکن نہیں رہا، ہم پر رحم کرو، اعجاز اسلم


ویب ڈیسک January 29, 2023
فوٹو: فائل

ملک میں جاری معاشی بحران، بڑھتی مہنگائی اور روپے کی قدر میں کمی نے شوبز فنکاروں کو بھی پریشان کردیا۔

پاکستانی گلوکار فرحان سعید نے ٹویٹر پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اس بحران سے کیسے نکلیں گے؟ میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھا کہ روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مضبوط ہوا ہو۔

معاشی بحران پر لوگوں کی غیر سنجیدگی پر افسوس کرتے ہوئے گلوکار نے لکھا کہ ہم ادھر یا اُدھر پارٹی میں ہیں لیکن پاکستان میں نہیں ہے، کسی کو فکر نہیں ہے کہ ہم کہاں پہنچ گئے ہیں، کیا ہم نے امید کو ترک کردیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں : ''گیس، بجلی پیٹرول کی قلت ہو! کافی نہ بن سکے تو ترانہ گانا مشکل ہے''

اداکارہ اعجاز اسلم نے سیاسی پریس کانفرنسوں پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ان کانفرنسوں میں صرف ایک دوسرے پر سیاسی الزامات لگائے جاتے ہیں جبکہ ہم مشکلات کی چکی میں پس رہے ہیں۔

Capture

انہوں نے لکھا کہ ملک کو مستحکم کرنے منصوبہ بندی پر کوئی شخص گفتگو نہیں کرتا، کرنسی کی قدر گررہی ہے اور عام آدمی کیلئے ضروریات زندگی کا حصول ممکن نہیں رہا، ہم پر رحم کرو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں