وزارت پیٹرولیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے82 پیسے فی لیٹر جبکہ سی این جی کی قیمت میں 6 روپے 23 پیسے فی کلوگرام اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوادی ہے۔
وزارت خزانہ کو بھجوائی جانے والی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1.75 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہےتاہم دیگرتمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویزدی گئی ہے جس کے تحت پیر سے ایچ او بی سی کی قیمت میں 1.50 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 62 پیسے اورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 14 پیسے فی لیٹرکے حساب سے اضافے کا امکان ہے۔
پیر سے ریجن ون میں سی این جی کی قیمت میں 6.23 روپے فی کلو گرام جبکہ ریجن ٹو میں 5.89 روپے فی کلوگرام کے حساب سے اضافے کا امکان ہے۔