ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی 4 ملزمان کو گرفتار

ملزمان بغیر لائسنس کے غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت میں ملوث تھے، ایف آئی اے


ویب ڈیسک January 29, 2023
فوٹو:فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شہر قائد میں مختلف کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل کراچی رابعہ قریشی کی ہدایت پر ٹیم نے کلفٹن تین تلوار اور صدر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان بغیر لائسنس کے غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث تھے، ملزمان کے قبضے سے امریکی ڈالرز، پاکستانی روپے اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں بر آمد کی گئیں ہیں۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں ملزم عزیز مرچنٹ، ملزم محمد ہمایوں، سلیم الدین اور عثمان عارف شامل ہیں۔

ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ گرفتار ملزمان کے موبائل فونز سے درجنوں ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق پیغامات بھی برآمد کر لیے گئے ہیں، جس کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں