اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی قومی ٹیم کا وطن واپسی پرشانداراستقبال
اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ میں قومی ٹیم نے امریکا کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
برازیل میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی قومی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔
اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی قومی ٹیم جب کراچی ایئر پورٹ پہنچی تو فٹ بال فیڈریشن کے نمائندوں، سیاست دانوں اور کھلاڑیوں کے اہل خانہ سمیت فٹ بال شائقین کی بہت بڑی تعداد نے ان کا استقبال پر تپاک استقبال کیا، کھلاڑیوں پر پھول کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ڈھول کی تھاپ کر بھنگڑے ڈالے گئے۔
ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی نے اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈکپ عمدہ کارکردگی دکھانے والی ٹیم کو الطاف حسین کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور مبارک باد دی، ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کسی ایک علاقے کے بچوں کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے بچوں کی ہے۔
واضح رہے کہ اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ میں قومی ٹیم نے امریکا کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی تھی جب کہ روایتی حریت بھارت کو 0-13 سے شکست دی تھی۔