کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
صبح اور رات کے وقت درجہ حرارت کم ہوسکتا ہے جبکہ یکم فروری کے بعد پارہ بڑھنا شروع ہوجائے گا، محکمہ موسمیات
مغربی ہواؤں کے اثرات شہر پر زائل ہونے لگے جس کے باعث شہر قائد میں درجہ حرارت میں بتدریج کمی آرہی ہے البتہ یکم فروری تک صبح اور رات کے وقت میں درجہ حرارت کم ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو مجموعی درجہ حرارت ایک ڈگری بڑھ گیا، صبح و رات کے اوقات میں قدرے سرد موسم یکم فروری تک برقرار رہ سکتا ہے جبکہ آئندہ 10 روز تک کوئی نیا سسٹم متوقع نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر کا موسم سرد اور خشک رہا،تاہم گزشتہ دنوں کے مقابلے میں سردی کی شدت کم ہوگئی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں ایک ڈگری اضافے سے 10.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ بھی ایک ڈگری اضافے سے 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق قدرے سرد موسم یکم فروری تک برقرار رہ سکتا ہے،جس کے بعد درجہ حرارت مذید بڑھ جائے گا، پھر صرف رات اور صبح کے وقت خنکی محسوس ہوسکتی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق آئندہ 10 روز تک مغرب کی جانب سے کسی نئے سسٹم کا امکان نہیں ہے۔