جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
جرمنی نے پنالٹی شوٹ پر دفاعی چیمپئن بیلجیئم کو پانچ کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا
جرمنی نے دفاعی چیمپئن بیلجیئم کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-5 سے شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2022 جیت لیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارت کے شہر بھوبینشور میں کھیلے جانے والے فائنل میں جرمنی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔
مقررہ وقت کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 3۔3 گول سے برابر رہا تھا۔
واضح رہے کہ یہ جرمنی کا تیسرا عالمی ٹائیٹل ہے، جرمنی نے پہلی مرتبہ 2002 میں ملائیشیا میں ہونے والے عالمی کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ چار سال 2006 میں اپنی ہی سرزمین پر ایک مرتبہ پھر فائنل میں آسٹریلیا کو ہرا کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا تھا۔