صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم

ایف بی آر معاملے کو ہمدردی کی نظر سے دیکھے، صدر مملکت


ویب ڈیسک January 29, 2023
—فائل فوٹو

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ایف بی آر کو ملتان میں برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ایف بی آر ملتان میں برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس استثنیٰ کا سرٹیفکیٹ جاری کرے۔ صدر مملکت نے ایف ٹی او کے فیصلے کے خلاف ایف بی آر کی نمائندگی مسترد کردی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کاہ کہ یہ واضح طور پر ایک ہمدردی کا کیس ہے کیونکہ پبلک لائبریری اور سٹی ریڈنگ روم، ملتان ایک غیر منافع بخش تنظیم کے طور پر رجسٹر ہے، ریٹرن فائل کرنے میں تاخیر کی وجہ سے ٹیکس استشنیٰ سرٹیفکیٹ روکا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تاخیر کی وجہ سے قومی خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، ایف بی آر معاملے کو ہمدردی کی نظر سے دیکھے، لائبریری علاقے کے شہریوں کو 20 روپے کی معمولی قیمت پر کتب بینی کی سہولت فراہم کررہی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہملتان لائبریری کے تقریباً 400 ممبران ہیں، بہت ہی کم عملہ انتہائی کم تنخواہ پر لائبریری چلا رہا ہے، لائبریری کے خرچے عطیات اور اس کی وقف شدہ رقم کے منافع سے پورے کیا جاتے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بینک کے پاس رکھے ہوئے ڈپازٹس لائبریری کی بقا کا ایک بنیادی ذریعہ ہیں، استثنیٰ سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے کی وجہ سے چار ملازمین کو ان کی معمولی تنخواہوں یعنی 20,000/ روپے سے بھی کم سے محروم ہونا پڑا۔

صدر مملکت نے کہا کہ ایف بی آر پہلے ہی زیر بحث ٹیکس سال کے آخری چھ ماہ کے لیے استثنیٰ کا سرٹیفکیٹ جاری کر چکا، مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے لیے بھی استثنیٰ کا سرٹیفکیٹ جاری کرنا چاہیے ، مستقبل میں بھی معاملے پر ہمدردی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں