گورنرخیبرپختونخوا انجنئیرشوکت اللہ اپنے عہدے سے مستعفی
شوکت اللہ کی جگہ سردار مہتاب عباسی کو نیا گورنر خیبر پختونخوا مقرر کئے جانے کا امکان ہے
گورنرخیبرپختونخوا انجنئیرشوکت اللہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے سردار مہتاب عباسی کو ان کی جگہ نیا گورنر مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انجنئیرشوکت اللہ نے گورنر خیبر پختونخوا کی حیثیت سے باضابطہ طور پر اپنا استعفیٰ اسلام آباد بھجوا دیا ہے اور ایوان صدر کی جانب سے اس کا باقاعدہ اعلان آج ہی کردیا جائے گا۔ حکومت نے شوکت اللہ کی جگہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار مہتاب عباسی کو نیا گورنر خیبر پختونخوا مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں وہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوجائیں گے اور 11 اپریل کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ انجنئیر شوکت اللہ کو سابق صدر آصف علی زرداری نے 11 فروری 2013 کو بیرسٹر مسعود کوثر کی جگہ گورنر خیبر پختونخوا مقرر کیا تھا۔