ایک ماہ گزرنے کے باوجود لا پتہ ملائیشین طیارے کا معمہ حل نہ ہو سکا

بدقسمت ملائیشین طیارے کے بلیک باکس سے سگنل ملنے کی امید بھی 30 روز مکمل ہونے کے بعد ختم ہو گئی ہے۔


ویب ڈیسک April 08, 2014
بلیک باکس سے مبینہ سگنلز موصول ہونے کے بعد بحر ہند کے گہرے پانی میں بدقسمت طیارے کی تلاش جاری ہے۔ فوٹو؛ فائل

ایک ماہ گزرنے کے باوجود لاپتہ ہونے والے ملائیشین ایئر لائن کے طیارے کا معمہ تاحال حل نہیں ہو سکا ہے۔

گزشتہ ماہ ملائیشیا سے چین کے لئے اڑان بھرنے والے طیارے کو لا پتہ ہوئے ایک ماہ سے زائد عرصہ ہو چکا ہے لیکن اس کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے، ملائیشین حکام کا کہنا ہے کہ اگر طیارے کے ملبے کے ملنے کے ایک فیصد بھی چانس ہوئے تو تلاش جاری رکھیں گے۔ چینی جہاز کو ملائیشین طیارے کے بلیک باکس کے مبینہ سگنلز موصول ہونے کی اطلاعات کے بعد بحر ہند کے گہرے پانی میں بدقسمت طیارے کی تلاش کا کام جاری ہے۔

طیارے کے بلیک باکس سے سگنل ملنے کی امید بھی 30 روز مکمل ہونے کے بعد ختم ہو گئی ہے جب کہ ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق بھی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ طیارے کے بارے میں اب شاید ہمیں کبھی پتہ نہ چل سکے۔

لا پتہ ملائیشین طیارے کی تلاش کے لئے امریکا، آسٹریلیا اور چین کی سیٹلائٹس نے متعدد بار بحر ہند میں جہاز کے ٹکروں کی موجودگی کی نشاندہی کی لیکن جن چیزوں کی نشاندہی کی گئی وہ سب کی سب غیر ضروری اشیاء تھیں۔ امریکا، چین، آسٹریلیا، جاپان، بھارت سمیت دنیا کے متعدد ممالک کی امدادی ٹیموں نے لاپتہ طیارے کی تلاش میں حصہ لیا لیکن طیارے کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں