کراچی ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے ڈکیتی میں مزاحمت پر 3 بچوں کا باپ قتل

35 سالہ عبدالرزاق ٹرک ڈرائیور تھا، منگھوپیر ہی میں چند روز قبل بھی ایک شخص کو ڈکیتی کے دوران قتل کیا گیا تھا


Staff Reporter January 30, 2023
(فوٹو فائل)

شہر قائد میں ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں جب کہ پولیس بے رحم قاتلوں کو لگام دینے میں ناکام ہے۔ منگھوپیر کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے ایک اور شخص کی جان لے لی۔

منگھو پیر کے علاقے سلطان آباد ٹی سیا یف اسکول کے قریب ڈاکوؤں نے واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ایک اور شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور لوٹ مار کے بعد فرار ہو گئے۔

مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جس کی شناخت 35 سالہ عبدالرزاق خاصخیلی ولد محمد علی کے نام سے ہوئی، مقتول کے سینے میں ایک گولی ماری گئی تھی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت کا معلوم ہوتا ہے، تاہم حقائق تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔

مقتول عبدالرزاق منگھوپیر سلطان آباد کا رہائشی، 3 بچوں کا باپ اور سیمنٹ کا ٹرک چلانے کا کام کرتا تھا۔ واقعے کے وقت ڈیوٹی سے واپس جا رہا تھا کہ گھر سے کچھ فاصلے ہی پر ڈاکوؤں نے اس کی جان لے لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں