اسٹیٹ بینک کی ڈالر شرح کو کیپ ترسیلات زر اور برآمدات میں 3 ارب ڈالر نقصان کے دعوے کی تردید

بین الاقوامی منڈیوں میں طلب میں کمی کی وجہ سے اشیا کی برآمدات کو مشکلات کا سامنا ہے، ترجمان

بین الاقوامی منڈیوں میں طلب میں کمی کی وجہ سے اشیا کی برآمدات کو مشکلات کا سامنا ہے، ترجمان—فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی شرح کو کیپ کرنے سے ترسیلات زر اور برآمدات میں 3 ارب ڈالر نقصان کے دعوی کی تردید کی ہے۔


اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے بتایا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں ڈالر کی قدر کو کیپ کرنے سے ترسیلات زر اور برآمدات میں 3 ارب ڈالر کے نقصان کابیانیہ سامنے آیا ہے جو متعدد عوامل کی وجہ سے غلط اوربے بنیاد ہے۔

ترجمان نے بتایاکہ بین الاقوامی منڈیوں میں طلب میں کمی کی وجہ سے اشیا کی برآمدات کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ہمارے بیشتر بڑے تجارتی شراکت دار مالیاتی وزری سختی کے دور سے گزر رہے ہیں۔
Load Next Story