کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کا مقدمہ درج
مقدمے میں ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار افسران اور کشتی کے ملاح کو نامزد کیا گیا
کوہاٹ تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ محمد ریاض شہید میں درج کر لیا گیا۔
ایس ایچ او ایم آر ایس قسمت خان کی مدعیت میں درج مقدمے میں ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار افسران اور کشتی کے ملاح کو نامزد کیا گیا۔
تھانہ محمد ریاض شہید میں درج مقدمے میں قتل بالسبب کے دفعات شامل کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: کوہاٹ؛ ڈیم میں مدرسے کے طلبا کی کشتی الٹ گئی، 10 جاں بحق
گزشتہ روز، تاندہ ڈیم میں مدرسے کے طلباء کی کشتی الٹنے سے 10 طلباء ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔ مدسرے کے طلباء پکنک کے لیے تاندہ ڈیم آئے تھے۔
خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت نے کوہاٹ تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔ نگراں صوبائی وزیر خوشدل خان نے واقع کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کوہاٹ انتظامیہ کو واقع کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔