بلوچی گلوکارہ ایوا بی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

سوشل میڈیا پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے ایوا بی کو شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے

(فوٹو؛ انسٹاگرام)

کنا یاری کی مشہور بلوچی ریپر و گلوکارہ ایوابی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

کوک اسٹوڈیو کے گانے 'کنا یاری' سے مشہور ہونے والی بلوچی گلوکارہ ایوا بی نے نئی زندگی کا آغاز کر دیا۔

ہجاب پہن کر اسٹیج پر سُر بکھیرنے والی بلوچی ریپر کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں گلوکارہ کو لال رنگ کا بلوچی دلہن کا روایتی عروسی لباس زیب تن کئے دیکھا جا سکتا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Waqar Hussain (@waqar_makeup)




تاہم ہمیشہ کی طرح ان ویڈیوز اور تصاویر میں بھی ایوا بی نے مہندی لگے ہاتھوں سے اپنا چہرہ چُھپا رکھا ہے۔









View this post on Instagram




A post shared by Eva B (@iamevaab)



یاد رہے کہ اب سے کچھ دن قبل ہی ایوابی نے انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ جلد نئی زندگی کا آغاز کرنے جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کنا یاری گانے سے مشہور ہونے والی بلوچی گلوکارہ ایوا بی نے منگنی کرلی

خیال رہے کہ ایوابی کی شادی گلوکار مدثر قریشی سے ہوئی ہے سوشل میڈیا پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
Load Next Story