ویمپائر ڈائریز کی اداکارہ عینی ورشنگ 45 سال کی عمر میں چل بسی
ہالی ووڈ اداکارہ پچھلے 2 سال سے کینسر میں مبتلا تھیں
مشہور ہالی ووڈ سیریز ویمپائر ڈائریز کی 45 سالہ اداکارہ عینی ورشنگ انتقال کر گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ میں سال 2020 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی وہ پچھلے دو سال سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں۔
ویمپائر ڈائریز اسٹار کے شوہر اسٹیفن فل نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کی موت کی تصدیق کی، اسٹیفن کا کہنا تھا کہ عینی گزشتہ دو سالوں سے بہادری سے کینسر سے لڑ رہی تھی اس کا علاج جاری تھا مگر وہ ہمیں چھوڑ گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عینی ورشنگ اپنے اس مرض کو راز رکھنا چاہتی تھیں اور انہوں نے کینسر کی تشخیص کے بعد بھی کئی پراجیکٹس میں کام کیا۔