بابراعظم میرے بیٹے جیسا ہے اُس سے کبھی ناراض نہیں ہوا وسیم اکرم
بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانا فائدہ مند نہیں ہوگا، وسیم اکرم
پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے اختلافات کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔
'کرکٹ پاکستان' کو انٹرویو میں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر اور کپتان وسیم اکرم نے بابراعظم سے اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بابر اعظم میرے بیٹے جیسا ہے اس سے کبھی ناراض نہیں ہوا۔ کچھ صحافی گھر بیٹھ کر کہانیاں بنا رہے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو 24 گھنٹے ٹوئٹر پررہتے ہیں اور ان صحافیوں سے میری کبھی ملاقات بھی نہیں ہوئی ہے۔
وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ بابر کو پشاور زلمی کے ساتھ ٹریڈ کرنے کا فیصلہ مالکان نے کیا تھا اور میرا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ میں بابر کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔ لیگزمیں کھلاڑیوں کا ایک سے دوسری ٹیم میں جانا معمول کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ تجربے کی کمی کے باوجود بابر کو کپتانی سے ہٹانا فائدہ مند نہیں ہوگا۔ بابر کو سپورٹ کرنا ٹیم کے لیے اچھا ہوگا۔ ہمیں دشمنوں کی ضرورت نہیں ہے اس کے لیے ہمارے اپنے لوگ کافی ہیں۔ بابر پر تنقید شرمندگی کا باعث ہے مجھے اس سے دکھ پہنچتا ہے۔
پاکستان سپر لیگ میں بابر اعظم کے کراچی کنگز سے پشاور زلمی میں جانے کے بعد سوشل میڈیا پر وسیم اکرم اور بابراعظم کے تعلقات خراب ہونے کی باتیں کی جا رہی تھیں۔