بنی گالہ سے قتل کے ملزم کو لے جانے والی جھنگ پولیس پر فائرنگ اہلکار شہید

سٹیلائٹ ٹاؤن جھنگ کی پولیس اقدام قتل کے ملزم طارق کو لے جارہی تھی کہ کار سوار ملزمان نے فائرنگ کردی


ویب ڈیسک January 30, 2023
(فوٹو : فائل)

نامعلوم ملزمان نے بنی گالہ آنے والی جھنگ پولییس کی ٹیم پر فائرنگ کرکے ایک اہلکار کو شہید کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ بنی گالہ کے علاقہ عمران خان چوک کے قریب ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے آنے والی پنجاب پولیس کی ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی نتیجے میں پنجاب پولیس کا کانسٹیبل اخلاق گولی لگانے سے شہید ہوگیا۔

مقام پولیس کے مطابق سٹیلائٹ ٹاؤن جھنگ کی پولیس اقدام قتل کے ملزم طارق کی گرفتاری کے لیے یہاں آئی تھی، ملزم طارق کو گرفتار کر کے لے جایا جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد کار سوار افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ شہید کانسٹیبل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا اور واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں