دہشت گرد نماز کی پہلی صف میں موجود تھا خواجہ آصف
یہ کون لوگ ہیں ان کا دین سے کیا تعلق ہے؟ وزیر دفاع
January 30, 2023
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گرد نماز کے دوران پہلی صف میں موجود تھا، یہ کون لوگ ہیں ان کا دین سے کیا تعلق ہے؟
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دھماکے میں لوگ شہید اور زخمی ہوئے، دہشت گرد مسجد میں پہلی صف میں کھڑا تھا، یہ کون لوگ ہیں اور ان کا دین سے کیا تعلق ہے؟
یہ پڑھیں : پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکا، اہلکاروں سمیت 28 افراد شہید
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں نے پولیس کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے، ہمارا ایک صوبہ کسی حد تک اس وقت حالت جنگ میں ہے، خیبرپختونخوا میں امن و امان بحال کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : صوابی میں سی ٹی ڈی آپریشن، خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا