فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد جوڈیشل ریمانڈ منظور

جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔


ویب ڈیسک January 30, 2023
جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی پولیس کی استدعا مسترد کرکے جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت کی۔ فواد چوہدری کو پیش کیا گیا۔

پولیس نے فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کردی۔

ڈی ایس پی لیگل نے کہا کہ فواد چوہدری کا فوٹو گرائیمٹری ٹیسٹ کرا لیا ہے ، فواد چوہدری کا میڈیکل ابھی کرانا ہے۔

عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |