طالبان کی جانب سے خاتون کومارنے کی وڈیوپرغم وغصہ

واقعہ انتہائی قابل نفرت اورناقابل معافی ہے،کرزئی،ناقابل بیان ظلم ہے،جنرل ایلن


ایکسپریس July 10, 2012
واقعہ انتہائی قابل نفرت اورناقابل معافی ہے،کرزئی،ناقابل بیان ظلم ہے،جنرل ایلن

افغانستان میں خاتون کوگولیاں مارکر قتل کرنے کی وڈیو منظرعام پرآنے کے بعد ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑگئی۔ ملک بھر کے عوام نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

افغان وزیرداخلہ صدیق صدیقی کا کہنا ہے کہ وڈیوکے بارے میں تحقیقات جاری ہیں اور واقعے میں ملوث طالبان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔افغان صدرحامدکرزئی نے واقعے کوانتہائی ''قابل نفرت اورناقابل معافی ''قراردیتے ہوئے سیکیورٹی فورسزکو ذمے داروں کو گرفتارکرکے سزادینے کا حکم جاری کردیاہے۔

افغانستان میں نیٹوفوج کے امریکی کمانڈرجنرل جان ایلن نے بھی ملزمان کی گرفتاری کیلیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔اپنے بیان میں جنرل ایلن نے اسے سفاکانہ اورناقابل بیان ظلم قرار دیاہے۔ صوبائی گورنربصیرسالانگی نے کہاہے کہ انھوںنے ملزمان کی تلاش کیلیے فورس علاقے میں بھیج دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں