آئندہ عام انتخابات میں پورے پاکستان میں ن لیگ کی حکومت ہوگی شہبازشریف

پنجاب کےکئی مقامات پرترکی کے تعاون سے کوئلےسے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پربھی جلد کام شروع کردیا جائے گا، شہباز شریف


ویب ڈیسک September 15, 2012
پنجاب کےکئی مقامات پرترکی کے تعاون سے کوئلےسے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پربھی جلد کام شروع کردیا جائے گا، شہباز شریف فوٹو: ایکسپریس

وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہےکہ آئندہ انتخابات میں پنجاب ہی نہیں پورے پاکستان میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہو گی۔


میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتےہوئےانہوں نے کہا کہ ملتان، راولپنڈی، سیالکوٹ اورگوجرانوالہ میں بھی لاہور کی طرزپرصفائی کا کام شروع کردیا جائے گا۔


شہبازشریف نےکہا کہ پنجاب کےکئی مقامات پرترکی کے تعاون سے کوئلےسے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پربھی جلد کام شروع کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں