جنوبی کوریا نے ’فائرنگ‘ پر شمالی کوریا سے معذرت کرلی

شمالی کوریا کی سرحد کے نزدیک ملٹری ٹریننگ کے دوران جنوبی کوریا کے فوجی سے غلطی سے مشین گن چل گئی تھی


ویب ڈیسک January 30, 2023
جنوبی کوریا کے فوجی شمالی کوریا کی سرحد کے نزدیک فوجی مشق کر رہے تھے، فوٹو: فائل

جنوبی کوریا نے اپنے ایک فوجی کی جانب سے سرحد کے نزدیک غلطی سے فائرنگ پر شمالی کوریا سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ غیر ارادی طور پر ہوئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جنوبی کوریا کے صوبے گینگون کی سرحد پر ملٹری ٹریننگ کے دوران پیش آیا جس میں مشین گن چلنے سے چار راؤنڈ فائر ہوگئے اور گولیاں سرحد پار جا گری تھیں۔

جنوبی کوریا کے فوجی حکام نے اس واقعے پر شمالی کوریا کی فوج کو ایک پیغام بھیجا جس میں واضح کیا گیا کہ فائرنگ کا واقعہ غیر ارادی طور پر پیش آیا جس کا مقصد اشتعال انگیزی یا جارحیت نہیں تھا۔

تاحال شمالی کوریا کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی فائرنگ کے واقعے پر شمالی کوریا نے کوئی جوابی کارروائی کی تھی۔

خیال رہے کہ 1953 میں جنگ بندی کے باوجود شمالی اور جنوبی کوریا تکنیکی طور پر اب بھی حالت جنگ میں ہی ہیں اور اکثر لفظی نوک جھونک بھی ہوتی رہتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں