بالوں میں چاکلیٹ سجانے والی بھارتی دلہن کی ویڈیو وائرل
نامعلوم خاتون کی چوٹی پر کٹ کیٹ، فائیو اسٹار اور ملکی بار سمیت کئی چاکلیٹ سلیقے سے لگائی گئی ہیں
ایک نامعلوم بھارتی دلہن کی ویڈیو اس وقت تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے بالوں پر طرح طرح کی چاکلیٹ دیکھی جا سکتی ہیں۔
اگرچہ خاتون اور خود میک اپ آرٹسٹ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں مل سکی ہیں البتہ انسٹاگرام پر سب سے پہلے یہ ویڈیو _chitras_makeup_artist_28 نے شیئر کی ہے۔
اگرچہ دلہنیں اپنی شادی کے اہم ترین دن کے لیے کئی روز سے تیاریاں شروع کر دیتی ہیں لیکن بھارت کی اس دلہن کا دلچسپ انداز پوری دنیا میں مشہور ہو رہا ہے۔ اس کے بال چترا نامی میک اپ آرٹسٹ نے بنائے ہیں اور ان میں ٹافیاں اور چاکلیٹ کو بہت مہارت سے لگایا گیا ہے کہ وہ آرائش کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔ اس خاتون نے جھومر، جھمکے اور گلے کا ہار بھی چاکلیٹ اور ٹافیوں سے بنا ہوا پہنا ہے جبکہ دلہن کا لباس پیلا ہے۔
انسٹاگرام پر مشہور ہونے کے بعد اب تک 60 لاکھ لوگ یہ ویڈیو دیکھ چکے ہیں اور دولاکھ افراد نے اسے پسند کیا ہے۔ اس کے نیچے لوگوں نے اپنے اپنے انداز میں ردِ عمل دیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ 'بچوں سے بچ کر' جبکہ ایک خاتو نے کہا کہ بچپن میں ہم بالوں کو پھولوں سے بھرتے تھے لیکن چاکلیٹ یا ٹافی کا کبھی نہیں سوچا۔
کچھ افراد نے اس عمل پر تنقید بھی کی ہے جس کے جواب میں ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا ہے کہ 'یہ کسی کی ذہانت اور تخلیقی صلاحیت ہے جسے تنقید کی بجائے سراہا جانا چاہیے۔'