پاسپورٹ کی فیس میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار

پاسپورٹ کی فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، ترجمان وزارت داخلہ

—فائل فوٹو

وزارت داخلہ نے پاسپورٹ کی فیس میں اضافے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ پاسپورٹ کی فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، سوشل میڈیا پرمشین ریڈ ایبل پاسپورٹ فیس میں اضافے کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔


ترجمان وزارت داخلہ نے بتایا کہ مشین ریڈ ایبل پاسپوٹ کی فیسوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، وفاقی حکومت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ای پاسپورٹ جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای پاسپورٹ سہولت کا اجرا فی الحال نہیں کیا گیا ہے۔
Load Next Story