2024 میں فولڈ ایبل آئی پیڈ کی لانچ متوقع

2021 میں پیش گوئی کی گئی تھی کہ 2024 میں فولڈ ایبل آئی فون متعارف کروایا جائے گا


ویب ڈیسک February 01, 2023

مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے 2024 میں فولڈ ایبل (تہہ ہوجانے والا) آئی پیڈ کا متعارف کروایا جانا متوقع ہے۔

ایپل تجزیہ کار مِنگ-چی کُو نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ پُر امید ہیں کہ 2024 میں فولڈ ایبل آئی پیڈ متعارف کروا دیا جائے گا۔

تجزیہ کار کا یہ ٹویٹ گزشتہ برس اکتوبر میں آنے والی ایک رپورٹ سے مطابقت رکھتا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایپل فولڈ ایبل آئی فون سے قبل فولڈ ایبل آئی پیڈ متعارف کروائے گا۔

لینووو اور سام سنگ سمیت دیگر کمپنیاں ایسے لیپ ٹاپ یا فون بنا رہے ہیں جن کے ڈسپلے فل سائز فولڈ ایبل ہیں۔ تاہم، ایپل نے ابھی تک او ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کا ایسا استعمال نہیں کیا ہے۔

رپورٹ کے محقق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فی الحال ایپل کے لیے یہ معقول نہیں ہے کہ فولڈ ایبل آئی فون بنائے۔ ممکن ہے کمپنی اس رجحان سے گریز کرے گی اور پہلے فولڈ ایبل آئی پیڈ کے ذریعے یہ آزمائے گی۔

2021 میں مِنگ-چی کُو نے پیش گوئی کی تھی کہ ایپل 2024 میں فولڈ ایبل آئی فون متعارف کروائے گا جبکہ اب ان کا کہنا ہے کہ آئی فون کے بجائے فولڈ ایبل آئی پیڈ لانچ کرایا جائے گا۔

دوسری جانب ایپل کی جانب سے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں