عاطف اسلم کا گانا گانے پر مداحوں نے کیلاش کھیر پر بوتلیں برسا دیں

کیلاش کھیر پر بوتلیں پھینکنے والے تماشائیوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا

(فائل فوٹو)

بھارتی مشہور گلوکار کیلاش کھیر پر کنسرٹ کے دوران تماشائیوں نے حملہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطا بق کیلاش کھیر پر ریاست کرناٹک کےعلاقے ہیمپی میں کنسرٹ کے دوران تماشائیوں نے بوتلیں پھینک دیں تاہم گلوکار اس حملے میں محفوظ رہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گلوکار پر حملہ کناڈا زبان کے بجائے ہندی زبان میں عاطف اسلم کا گانا 'توجانے نہ' سمیت دیگر ہندی گانوں پر پرفارم کرنے پر کیا گیا، تماشائیوں کا مطالبہ تھا کہ کیلاش کھیر صرف کناڈا زبان میں ہی گلوکاری کریں۔
Load Next Story