شعیب ملک کیریئر کی اننگز جاری رکھنے کیلیے پُرعزم
کھیل سے لطف اندوز ہوتا ہوں، ہرسطح کی کرکٹ ایک ساتھ چھوڑوں گا،آل راؤنڈر
''فٹنس کسی 25سالہ نوجوان سے کم نہیں'' شعیب ملک کیریئر کی اننگز جاری رکھنے کیلیے پُرعزم ہیں۔
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک نے ایک بنگلہ دیشی ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہا کہ میں ٹیم میں سب سے سینئر ہوں مگر آپ فٹنس کا کسی بھی 25سالہ کرکٹر سے موازنہ کرسکتے ہیں، سب سے ہم بات یہ ہے کہ میں میدان میں اپنے وقت سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ مزید کھیلنے کی بھوک محسوس کرتا ہوں،اسی وجہ سے کیریئر کی اننگز جاری رکھنے کیلیے پْرعزم ہوں اور ریٹائرمنٹ کا نہیں سوچ رہا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہر سطح کی کرکٹ کو ایک ساتھ خیرباد کہیں گے مگر فی الحال جہاں بھی پرفارم کرنے کا موقع ملے اپنے کھیل سے لطف اندوز ہوتا ہوں،ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کرکٹ سے تو پہلے ہی ریٹائر ہوگیا تھا مگر ٹی ٹوئنٹی میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔
بی پی ایل میں اپنے تجربات کے حوالے سے آل راؤنڈر نے کہا کہ بنگلہ دیشی بہت پیار کرنے والے لوگ ہیں،وہ ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں، میں یہاں کے کھانوں خاص طور پر مچھلی سے بہت لطف اندوز ہوتا ہوں،بنگلہ دیشی کرکٹرز بھی بہت پیار کرنے والے ہیں،وہ مسلسل اپنے کھیل میں بہتری لانے کیلیے کوشاں رہتے ہیں، کرکٹ اور میزبانی کے حوالے سے بنگلہ دیش ایک مکمل پیکیج ہے مگر یہاں صرف ایک مسئلہ ٹریفک کا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی کرکٹرز کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آگئی اور اب وہ انٹرنیشنل لیگز کا حصہ بھی بن رہے ہیں،صرف ان کو بیرون ملک کھیلتے ہوئے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے،تسلسل کے ساتھ مواقع ملتے رہے تو اس معاملے میں بھی بہتری آئے گی۔