بلوچستان برف پوش پہاڑوں میں چھپی منشیات فیکٹری سے سیکڑوں کلو چرس برآمد
فیکٹری میں چرس کی تیاری اور پیکنگ کا کام کیا جاتا تھا، اے این ایف نے آلات قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی
اے این ایف نے اہم کارروائی کرتے ہوئے برف پوش پہاڑوں میں چھپی منشیات فیکٹری سے سیکڑوں کلو چرس برآمد کرلی۔
[video width="848" height="480" mp4="https://www.express.pk/2023/01/drug-recovered-from-balochistan-1-1675143637.mp4"][/video]
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق بلوچستان میں قلعہ عبداللہ کے قریب برف پوش پہاڑوں میں چھپی چرس کی فیکٹری پر چھاپا مارا گیا، جہاں سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی گئی۔ فیکٹری میں چرس کی تیاری اور پیکنگ کا کام کیا جاتا تھا۔
[video width="848" height="480" mp4="https://www.express.pk/2023/01/drug-recovered-from-balochistan-2-1675143643.mp4"][/video]
منشیات بنانے والی فیکٹری سے 459 کلو 220 گرام چرس اور 46 کلو 650 گرام بھنگ کے بیج برآمد ہوئے ہیں جب کہ کارروائی کے دوران منشیات میں استعمال ہونے والے دیگر آلات بھی قبضے میں لے لیے گئے۔
[video width="848" height="480" mp4="https://www.express.pk/2023/01/drug-recovered-from-balochistan-3-1675143648.mp4"][/video]
اے این ایف نے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔