اسلام آباد میں ایف آئی اے کا اشتہاری ملزمان کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

ایف آئی اے نے تمام سرکلز کے افسران کو اشہاری ملزمان کی فوری گرفتاریوں کے لیے احکامات جاری کردیئے


ویب ڈیسک April 08, 2014
اسلام آباد میں ملزمان کے ضامنوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے. فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایف آئی اے نے اشتہاری ملزمان کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے اشتہاری ملزمان کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق اشتہاری ملزمان کے ضامنوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تمام سرکلز کے افسران کو اشہاری ملزمان کی فوری گرفتاریوں کے لیے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں