غیر معیاری پچ کے باعث چیف گراؤنڈ مین کو عہدے سے ہٹادیا گیا
دونوں ٹیمیں اننگز میں ایک بھی چھکا لگانے میں ناکام رہیں
بھارت نے دوسرے ٹی20 میچ میں غیر معیاری پچ پر چیف گراؤنڈ مین کو عہدے سے ہٹادیا۔
لکھنؤ میں کھیلے گئے بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ کی پچ پر کوئی بھی ٹیم ایک چھکا نہ لگا سکی، کیویز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور 8 وکٹوں کے نقصان پر محض 99 رنز بناسکی جبکہ بھارت نے ہدف بمشکل ایک گیند قبل حاصل کیا۔
میچ کے اختتام پر بھارت کے کپتان ہاردک پانڈیا نے کہا کہ سچ پوچھیں تو وکٹ دیکھ کر جھٹکا لگا، مجھے کسی بھی وکٹ پر کھیلنے میں کوئی اعتراض نہیں لیکن کیوریٹرز کو چاہیے جن گراؤنڈز انٹرنیشنل میچ ہونے جارہا ہو وہ صحیح بنی ہو۔
مزید پڑھیں: بھارت میں پہلی بار چھکے کے بغیر ٹی20 میچ کا انعقاد
دوسری جانب منیجنگ ڈائریکٹر ادے سنہا کا کہنا ہے کہ کسی ملازم کو برطرف نہیں کیا البتہ سریندر کی جگہ سنجیو اگروال کو نیا چیف گراؤنڈ مین بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بدھ کو احمد آباد میں ہونے والے اس میچ میں بھارت نے تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔