سعودی عرب گھر میں آتشزدگی سے 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

اہل خانہ میں سے صرف ایک شخص کو بچایا جا سکا جس کی حالت تشویشناک ہے


ویب ڈیسک January 31, 2023
اہل خانہ میں سے صرف ایک شخص کو بچایا جا سکا؛ فوٹو: فائل

سعودی عرب میں گھر کے ایک کمرے میں لگنے والی آگ میں بری طرح جھلس کر ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 3 کم سن بچے بھی شامل ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق گھر میں آتشزدگی کا یہ واقعہ صوبہ قریات گورنری کے ایک نواحی علاقے میں علی الصبح پیش آیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کے ترجمان کیپٹن عبدالرحمن الضویحی نے میڈیا کو بتایا کہ امدادی کاموں کے درمیان جلے ہوئے کمرے سے 3 بچوں اور ایک شخص کی لاش ملی جب کہ 4 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا تھا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسپتال میں دوران علاج چار زخمیوں میں سے صرف ایک کو زندہ بچایا جا سکا بقیہ تینوں زخمیوں کا جسم بری طرح جھلس چکا تھا اور وہ جانبر نہ ہوسکے۔

سول ڈیفنس کے ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گھر میں اسموک ڈیٹیکٹر ضرور لگوائیں تاکہ کسی بھی بڑے حادثے کا پیشگی عمل ہوسکے۔

تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں