فواد چوہدری سے اہلیہ اور بیٹیوں کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ اور بیٹیوں نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی


ویب ڈیسک January 31, 2023
اہلیہ حبا چوہدری اور دونوں بیٹیاں فواد چوہدری سے ملنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری سے ان کی اہلیہ اور بیٹیوں نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔

الیکشن کمیشن کو دھمکی دینے اور بغاورت کے کیس میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو گزشتہ روز عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور

آج اہلیہ حبا چوہدری اور دونوں بیٹیاں ملنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں، جہاں ان کی فواد چوہدری سے ملاقات ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی پولیس کی استدعا مسترد کرکے انہیں جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |