سیکرٹری کابینہ سردار احمد نواز سکھیرا ریٹائرڈ ہوگئے صدر مملکت سے الوادعی ملاقات
سردار احمد نواز سکھیرا پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے آفیسر تھے، صدر مملکت نے خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے آفیسر، سیکرٹری کابینہ سردار احمد نواز سکھیرا ریٹائرڈ ہوگئے ۔ انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے الوداعی ملاقات کی۔
Farewell call on the Hon'able President of Pakistan.
سردار احمد نواز سکھیرا نے سیکرٹری اطلاعات سمیت مختلف وزارتوں کے سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دیں ۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری کابینہ سردار احمد نواز سکھیرا 31 جنوری 2023ء کو مدت مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہوئے۔ انہوں نے سیکرٹری نجکاری کمیشن ،سیکرٹری اطلاعات سمیت سیکرٹری بورڈآف انویسٹمنٹ اورسیکرٹری تجارت بھی خدمات سرانجام دیں ۔
سیکرٹری کابینہ سردار احمد نواز سکھیرا نے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے الوداعی ملاقات کی ، جس میں صدر مملکت نے ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ سردار احمد نواز سکھیرا پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے آفیسرتھے۔ انہوں نے 1985ء میں سول سروس میں شمولیت اختیار کی۔
سردار احمد نواز سکھیرا 16 اپریل 2020ء کو بطور سیکرٹری کابینہ ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل اپریل 2014ء سے وہ سیکرٹری تجارت، سیکرٹری اطلاعات و نشریات، سیکرٹری تعلیم، سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ اور وزارت نجکاری میں بطور سیکرٹری خدمات دے چکے ہیں۔ انہوں نے 1994ء میں ہارورڈ یونیورسٹی سے ایم پی اے کی ڈگری حاصل کی۔
انہوں نے 1993ء میں ویلیمز کالج سے ڈویلپمنٹ اکنامکس میں ایم اے، انڈسٹری اینڈ ٹریڈ میں اسپیشلائزیشن کے ساتھ بی ایس آنرز اکنامکس کی ڈگری 1983ء میں لندن اسکول آف اکنامکس سے حاصل کی۔ انہوں نے اپنی اسکول کی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی ہے۔
سردار احمد نواز سکھیرا 1992-93ء میں ویلیمز کالج کے سینٹر فار ڈویلپمنٹ اکنامکس کے فیلو اور جان ایف کینڈی اسکول آف گورنمنٹ، ہارورڈ یونیورسٹی کے 1993-94ء میں ایڈورڈ ایس میسن فیلو بھی رہ چکے ہیں۔ سردار احمد نواز سکھرا نے 1992-94ء میں ورلڈ بینک گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کا ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔