ایشیا کے امیر ترین بھارتی تاجر کی جائیداد میں 3 دن میں 68 ارب ڈالر کمی

ایڈانی گروپ کے اثاثے کم ہوکر 88.2 ارب ڈالر رہ گئے تاہم وہ اب بھی ایشیا کے امیرترین شخص ہیں


ویب ڈیسک January 31, 2023
گوتم اڈانی کی جائیداد 133 ارب ڈالر سے 88.2 ارب ڈالر رہ گئی، فوٹو: فائل

سنگین الزامات کے نتیجے میں بھارت سے تعلق رکھنے والے ایشیا کے امیر ترین شخص گوتم اڈانی کی جائیداد میں ایک ہی دن میں 68 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایشیا کے امیر ترین بھارتی شخص گوتم اڈانی کی کمپنی پر کئی دہائیوں سے اسٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

یہ الزامات سرمایہ کاری سے متعلق امریکی تحقیقاتی کمپنی 'ہنڈن برگ ریسرچ' کی جانب سے لگائے تھے اور صرف 3 دن کی بازگشت کے بعد گوتم اڈانی کی دولت میں 68 ڈالر تک کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

تاہم بلومبرگ نیوز کی تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اڈانی گروپ کی مارکیٹ ویلیو 130 ارب ڈالر سے کم ہوکر 88.2 ارب ڈالر رہ گئی۔

اثاثوں میں 68 ارب ڈالرز کی کمی کی وجہ سے 60 سالہ گوتم اڈانی فوربز میگزین کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں 3 سے 8 ویں نمبر پر آگئے تاہم اب بھی وہ ایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

اڈانی گروپ نے ہنڈن برگ کی جانب سے عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے 413 صفحات پر مبنی وضاحتی بیان میں مؤقف اختیار کیا کہ امریکی کمپنی نے خودمختاری، آبرو اور آئین کے معیار سمیت ملکی ترقی پر حملہ کیا ہے۔

جس پر ہنڈن برگ ریسرچ نے جواب میں کہا کہ اڈانی گروپ خود کو قومی پرچم میں لپیٹ کر بھارتی عوام کو منظم انداز میں لوٹ رہا ہے اور بھارت کے مستقبل میں رکاوٹ بن کر کھڑا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں