ایف آئی اے نے سیلاب متاثرین کے نام پر جعل سازی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا

فراڈ کی گئی رقم کی کل مالیت 7,120,000 روپے ہے، ترجمان ایف آئی اے


ویب ڈیسک January 31, 2023

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے انٹرنیشنل واٹس ایپ نمبر کے ذریعے سیلاب متاثرین کیلئے ڈالر بھیجنے کا جھانسہ دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے جعل سازی میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا ہے جو سیلاب متاثرین کے نام پر دونمبری کرتا تھا۔
ملزم نے شکایت کنندہ سے کسٹم کلیئرنس اور کارگو چارجز کے نام پر پیسے ہتھیائے، فراڈ کی گئی رقم کی کل مالیت 7,120,000 روپے ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم فیضان علی کو راولپنڈی سے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے موبائل فونز برآمد کریے جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں