اے این ایف کی کارروائی بلوچستان کے پہاڑوں سے بھاری مقدار میں منشیات برامد

پہاڑوں پر بنی فیکٹری میں چرس کی تیاری اور پیکنگ کا کام کیا جاتا تھا، ترجمان


ویب ڈیسک January 31, 2023

اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان میں برفانی پہاڑوں میں بنائی گئی چرس کی فیکٹری پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 459 کلوگرام سے زائد چرس اور 46 کلو گرام سے زائد بھنگ کے بیج قبضے میں لےلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان میں اہم کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں برآمد شدہ منشیات تحویل میں لے لی۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ فورس نے قلعہ عبداللہ کے قریب برفانی پہاڑوں میں بنائی گئی چرس کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر فیکٹری سے 459 کلو 220 گرام چرس جب کہ 46 کلو 650 گرام بھنگ کے بیج برآمد کیے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق فیکٹری میں چرس کی تیاری اور پیکنگ کا کام کیا جاتا تھا، اس دوران منشیات کی تیاری میں استعمال ہونیوالے آلات بھی قبضے میں لیے گئے۔

اے این ایف نے گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں